Khabardar E-News

سندھ میں کورونا کیسز کا تناسب 24 فیصد کی بلند ترین شرح تک جاپہنچا

277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: 

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3547 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 846 یعنی 24 فیصد نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔

صوبے میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وہ عید کے دن سندھ کے عوام سے اعداد و شمار شیئر کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سندھ کے عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا جو بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 157449 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 22491 کیسز معلوم ہوئے۔ اب تک پائے گئے مثبت کیسز کی تعداد مجموعی طور پر ٹیسٹ کے تناسب میں 14 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3547 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 846 یعنی 24 فیصد نئے کیسز کا پتہ چلا ہے، جب 26 فروری کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس پایا گیا تو یہ نئے کیسز کا سب سے زیادہ تناسب 24 فیصد ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 مزید مریضوں کی اموات ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد کا 367 یعنی 1.6 فیصد ہوگئی ہے۔ 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 34 کو وینٹی لیٹر لگایا گیا ہے۔ اللہ رب العزت ان کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے۔

مراد علی شاہ نے 14765 مریضوں کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 13094 یعنی 88.5 فیصد گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جہاں ہمارے ڈاکٹرز ان کی مدد کرتے ہیں جبکہ کل مریضوں میں سے 791  یعنی 5.5 فیصد قرنطینہ مراکز میں ہیں اور 880 یعنی صرف 6 فیصد مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ ہمارے بیشتر مریض گھروں (آئسولیشن) پر زیر علاج ہیں۔ 146 مزید مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7359 ہوگئی ہے۔ ہمارے بحالی کا تناسب 33 فیصد ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 846 نئے کیسوں میں سے 703 کا تعلق کراچی سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کرتا رہتا ہوں کیونکہ کراچی ایک گنجان آباد شہر ہے اور یہاں مقامی ٹرانسمیشن کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 178، جنوبی 148 ، وسطی 114 ، غربی 111 ، کورنگی 78 اور ملیر میں 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے 24 ، گھوٹکی 12 ، ٹنڈوالہیار 10 ، حیدرآباد 9 ، سانگھڑ 8 ، قمبر شہدادکوٹ 7، جیکب آباد 7 ، ٹھٹھہ 4، بدین اور جامشورو میں 2-2 میرپور خاص اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک کیس ظاہر ہوئے ہیں۔

Comments are closed.