Khabardar E-News

وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے تعزیت

220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو آزمائش کا سامنا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی ڈیفنس میں رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور  فاتحہ خوانی کی۔

عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے جب کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed.