Khabardar E-News

ترک صدر کا پاکستانی ہم منصب کو فون، طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ترک صدر نے صدر پاکستان کو ٹیلی فون کرکے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکی مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں ترک صدر ںے طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔جواب میں صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب اور ترک عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے ترکی میں موجود پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے چیلنج پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

صدر عارف علوی نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ترکی کی طرف سے حفاظتی کٹس اور سامان کی فراہمی پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا۔

Comments are closed.