پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہرسال عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ ساتھ جوش ولولے کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن رواں سال عید کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی پھیکا تھا تاہم عید سے صرف 2 دن قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے نے پاکستانی قوم کو مزید افسردہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں سمیت عوام کے اکثریت نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اداکارہ عائزہ خان نے لکھا ’’ عید 2020 لکھ کر پی آئی اے کے تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کا نام لکھا۔
معروف ادکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں سب ملکر اللہ کی رحمت طلب کرتے ہیں اور اپنی خوشی اور زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
ادکار عمران عباس نے لکھا کہ ’آنکھ تم کو ہی نہ پائے گی تو عید کیسے منائی جائے گی‘۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کاش میں اس سال لوگوں کو تنبیع کرنے، تعزیت کرنے اور لوگوں کو حفاظتی تدابیر کا کہنے کے بجائے سب کو عید مبارک کہہ سکتا۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزہ اکرم کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک، عید ضرور منائیں لیکن ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں۔
Comments are closed.