Khabardar E-News

ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: 

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔

نجی چینل کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں سب کے لیے دعا گو۔

علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

Comments are closed.