Khabardar E-News

بلوچستان پولیس دھشت گردی سے نمٹنے کے لیےتیار ہے۔سلمان چودھری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات ( عبداللہ لہڑی سے) تاریخی ریکرومٹ ٹریننگ سینٹر قلات میں 16ویں پاسنگ آٶٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاسنگ آٶٹ پریڈسے 351جوان اور آفیسران تربیت مکمل کرکے پاس آٶٹ ہو گۓ۔

پاسننگ آٶٹ پریڈ میں مہمان خاص کا دھول کے تھاپ پر بلوچی چھاپ پیش کرکےاسقبال کیا گیا۔

پاسننگ آٶٹ پریڈ معاٸنہ کے بعدخطاب کرتے ہوۓ ایڈیشنل آٸی جی پی بلوچستان کانسٹبلری سلمان چودھری نے

کہاکہ بلوچستان پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گیں ہے

بد قسمتی سے گزشتہ تین دہاٸیوں سے ملک بلخصوص بلوچستان دہشتگردی کا شکار ہے جس کے وجہ سے

پولیس کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عاٸد ہو گئی ہیں۔

بلوچستان پولیس ہر قسم کی دیشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مجھے امید ہے کہ تربیت پاس کرنے والے جوان اور آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں جاکر امن امان کی بہترین

کے لٸے بھر پور کردار ادا کریں گے۔قلات آر ٹی سی پاکستان کی تاریخی تربیتی اسکولوں میں سرفہرست ہے

اس ٹریننگ سینٹر سے اب تک ہزاروں آفیسران و جوان تربیت حاصل چکے ہیں۔

آر ٹی سی سینٹر قلات کی چادردیواری اور تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کے لٸے ہاسٹل کے قیام کے لئے

وزیراعلی بلوچستان سے بات کرونگا۔

آخر میں انہوں نے پرنسپل وواٸس پرنسپل آر۔ٹی۔ سی ودیگر اساتزہ کو ان نا مساعدحالات میں جوانوں کی تربیت

مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر قباٸلی معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں بہترین کار کردہ گی کا مظاہرہ پیش کر نے والے جوانوں اور آفیسران میں تقسیم کیئے

Comments are closed.