Khabardar E-News

صدر ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے آخری روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی سمیت کئی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح حاصل رہی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں اس لیے اگر مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے میں کچھ کرسکتا ہوں تو ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

اس موقع پر امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے بھی امریکا کے تعلقات اچھے ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کے حل کیلیے کردار ادا کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہو اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کیساتھ پریس کانفرنس میں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ بھارتہ وزیراعظم کے سامنے بھی پیشکش رکھ چکے ہیں تاہم ہٹ دھرمی پر قائم مودی سرکار نے مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

Comments are closed.