Khabardar E-News

بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، وزیراعظم

78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے،بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا زیروآوراجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، جب کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار اور ہنرمند پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں بے نظیر ائیرپورٹ کے اطراف میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کی اونچائی کے حد کا تعین کرنے، مہرعلی شاہ کی بطور کمشنر انڈس واٹر مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولز آف بزنس میں ترمیم، صدر مملکت عارف علوی، اختر مینگل اور سینٹر جہانزیب جمالدینی کی سیکیورٹی کے علاوہ دیامیر، بھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلیے433 ممنوعہ بورلائسنس اجراء کی منظوری دی گئی، جب کہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابسطہ افراد کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانےمیں ناکام رہا،  کابینہ ارکان کوسفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

Comments are closed.