Khabardar E-News

قطر کی پاکستان کو امریکا طالبان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت

108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قطر کی جانب سے امریکا طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قطر کی جانب سے امریکا طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دفترخارجہ میں قطری سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور 29 فروری کو دوحہ میں امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی، قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکا طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے، آ ج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے، پاکستان پرامید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے۔

Comments are closed.