Khabardar E-News

ٹرمپ نے واضح کردیا پاکستان خود دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے، شاہ محمود قریشی

65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے بارے ٹرمپ کا بیان غیرمعمولی تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان غیرمعمولی اور خوش آئند ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے متعلق پراپیگنڈا کرتا تھا، لیکن امریکی صدر نے واضح کردیا پاکستان خود دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے خود دیکھ لیا اس وقت دہلی کی صورتحال کیا ہے، ٹرمپ کو کشمیر پرتشویش ہے، امید ہے وہ بھارتی قیادت سے اس پر بات کریں گے، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کوسراہا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیرکے حل سے ہوگا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لاک ڈاؤن کو206 روزہوگئے، ایسی صورت میں بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،  بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیرکومزید الجھا دیا ہے، بھارت کو اپنے رویے اور پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی جب کہ بھارت خطے میں امن کے لیے ہاتھ بڑھائے۔

Comments are closed.