Khabardar E-News

توانائی کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا، بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے: وزیراعظم

81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو توانائی کے شعبے میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جب کہ بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیر بحری امور علی زیدی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ شریک ہوئے۔

اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی سمیت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Comments are closed.