Khabardar E-News

حکموں سے متعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ، چیف سیکرٹری

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روزنامہ خبردار)چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن( ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں رہیں کیونکہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بیٹھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پاکستان سٹیزن پورٹل میں عوام کی طرف سے درج کی گئی شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔ جس کے مطابق پورٹل ایپ میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور، بلوچستان ایجوکیشن فاوَنڈیشن سمیت مختلف محکموں میں شکایت درج کی گئی ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے متعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے کیونکہ اگر عوام کی شکایات حل نہیں کر سکتے تو بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس تک جو بھی زیرالتوا شکایات ہیں انہیں حل کیا جائے ۔

Comments are closed.