Khabardar E-News

آرمی چیف سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کی ملاقات

145

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جاپانی سینئر نائب وزیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کاناسوگی کینجی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے سینیئر نائب وزیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاپانی سینیئر نائب وزیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

Comments are closed.