آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور کا دورہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این آر ٹی سی ہری پور کے دورے کے موقع پر الیکٹرانک وارفیئر اینڈ گراؤنڈ سرویلینس ریڈار لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے این آرٹی سی کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کی تعریف کی اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن کی ایجادات کی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔
Comments are closed.