Khabardar E-News

کیچ : دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید۔آئی ایس پی آر

144

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق :بلوچستا ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہو گئے۔جبکہ متبادل فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگے فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے، جبکہ شہید سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جانری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا.
اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد واتفاق سے ہی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکتے ہیں. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کو ملیامیٹ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں.
گورنر بلوچستان نے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کو صبروہمت عطا کرنے کی دعا کی
-وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
ایک بیان میں وزیراعلی نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ د ہشت گردی کے خاتمے کے لیۓ سیکیورٹی فورس کے عزائم پہاڑوں سے بھی بلند ہیں اور ملک وقوم کے تحفظ کے لیۓ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔
صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کیچ میں ہونے والے سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا دشمن کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اسی لیے وہ اس قسم کے بزدلانا حملے کر رہے ہیں
لیکن پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز انکی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی ہر لحاظ سے صلاحیت رکھتے ہیں صوبائی مشیر نے کیچ واقعے میں شہید ہونے والے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ شہدا کا خون راہیگاں نہیں جاےگا
دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچا کیا جاے گا سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشت اور وحشت پیھلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے شہید ہونے والے لانس ناہیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کے مغفرت کی دعا اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دعاکی

Comments are closed.