Khabardar E-News

سبی : بارودی سرنگ سے دھماکہ ایک ہلاک اور دو مزدور زخمی

263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (نامہ نگار ) بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر سبی میں ایک کے بعد دیگرے دو بارودی سرنگ دھماکے، سبی کے نواحی علاقے کڑک اور سب تحصیل بابر کچھ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دو مزدور شدید زخمی ہوگئے
سبی میں ایک کے بعد دیگرے دو بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت دو مزدور شدید زخمی ہوگئے بارودی سرنگ کا پہلا دھماکہ سبی کی سب تحصیل بابر کچھ میں دوران پیدل پٹرولنگ سیکورٹی فورسز پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکہ سبی کے نواحی علاقے کڑک کے قریب نجی این جی اوز کے فنڈ سے نالے کی تعمیر کے دوران مزدوروں پر کیا گیا جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے دونوں واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزدوروں میں محمد ماجد اور محمد فضل شامل ہیں زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں کا تعلق بھی پنجاب سے بتایا جاتا ہے سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے

Comments are closed.