Khabardar E-News

ہم پسماندہ نہیں اپنے مسائل کاحل خو د ڈھونڈسکتے ہیں،گورنربلوچستان

134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک چائنا اقتصادی راہداری ایک ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہے اس عظیم منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان اور بلوچستان سمیت پورا خطہ تجار تی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا
صوبہ کے وسائل اور خاص کرافرادی قوت کے درست استعمال سے ہمارا صوبہ بڑی آسانی سے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے،بلوچستان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ،
کوئٹہ (خ ن)گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری ایک ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہے اس عظیم منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان اور بلوچستان سمیت پورا خطہ تجار تی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اس طرح زراعت ،صنعت ،معدنیات اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں کو وسعت ملے گی انہوں نے کہا کہ صوبہ کے وسائل اور خاص کرافرادی قوت کے درست استعمال سے ہمارا صوبہ بڑی آسانی سے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایجادات تاجدت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ملک بھر سے ماہرین و محقیقین نے شرکت کی جن میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلو چستان پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال ،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر ،صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی ،بحریہ یونیورسٹی کراچی کے ڈائریکڑجنرل ریئرایڈمرل (ر)محمد مختار خان ،آئی آر پی کے عابد نوشیروانی اور ڈاکٹر وحید نور شامل تھے۔شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہاایجادات اور جدت کاری کا سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی کے میدان میں کلیدی کردار ہے وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا اورنئے رجحانات سے مستفید انتہائی ضروری ہے ۔گورنر بلو چستان نے کہاکہ صوبے میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی ہم پسماندہ ہیں۔ ضروری سہولتوںاور مواقعوں کے عدم دستیابی کی وجہ سے ہم اپنے ماہرین اور محققین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ابھی تک ناکام ہیں۔تا ہم آج بھی ہماری یونیورسٹیوں میں بہت اعلیٰ سطح کے باصلاحیت ،ذہین اور ماہرین موجود ہیں ۔وہ سماج کو سمجھنے اور بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ان کے علم اور تجربے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار نہیں لا سکے ۔ضروری ہے کہ اپنے درپیش مسائل و مشکلات کے پائیدارحل نکالنے ،میں اپنے ماہرین اور محققین کی رہنمائی اورمددلے سکتے ہیں گویا ہم اپنے مسائل کا حل خود ڈھونڈ سکتے ہیں گورنر نے ایجادات تاجدت کاری کے موضوع کو وقت کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایسی معیاری اور صحت مند تقریبات کاسلسلہ جاری رہنا چاہئے شرکاءسے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر،صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی ،ریئرایڈمرل(ر)محمد مختار خان نے بھی خطاب کیا ۔گورنر نے وائس چانسلربلو چستان یونیورسٹی اور ان کی پوری ٹیم کی کامیابی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں وہ ایجادات تاجدت کاری کے موضوع پر لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا،طلباءو طالبات کی سائنسی تخلیقات کو سراہا اور ان میں مزیر نکھار پید اکرنے کی ہدایت کی ۔

Comments are closed.