بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے چائنا نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے صوبے کی معیشت کاانحصار زراعت سے وابستہ ہے
بلوچستان حکومت اوراپوزیشن جماعتیں ملکر زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدمات اٹھارہے ہیںعوام جلد ہی مثبت تبدیلی محسوس کریںگے
کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے چائنا نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی آئندہ چندسالوں میں زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلوچستان کی معیشت کاانحصار زراعت سے وابستہ ہے بلوچستان حکومت اوراپوزیشن جماعتیں ملکر زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدمات اٹھارہے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے چائنا کے دورے کے موقع پر صوبہ شینگ جانگ کے وائس گورنر سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماءعبدالرحما ن بازئی ودیگر بھی موجود تھے شینگ جانگ کے وائس گورنر نے زراعت کے شعبے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے دورہ بلوچستان کی دعوت بھی قبول کرلی صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے چائنابھر پور تعاون کررہی ہے آئندہ چند سالوں میں بلوچستان میں بارشوں کی پانی زخیرہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں ڈیمز بنا ئے جائینگے اور ساتھ ہی زراعت کی بہتری کیلئے بھی ہمارے ساتھ مزید تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں چائنا ہمارے ساتھ تعاو ن کرے تو بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی کیونکہ جب تک صوبے میں زراعت کے شعبے میں بہتری نہیںآئےگی اس وقت تک صوبے کے معیشت کوبہتر نہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر صوبے کے مفاد کیلئے زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدمات اٹھائے تو آئندہ چند سالوں میں زراعت سے وابستہ افراد کو بہتر مواقع میسر ہونگے اس موقع پر ملک نصیرشاہوانی نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں زراعت کا شعبہ تباہ ہوگئی بارشیں نہ ہونے اور ڈیمز میں پانی ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں مزیداضافہ ہوا ہے ۔
Comments are closed.