Khabardar E-News

میونسپل کمیٹی اوستہ محمد شدید مالی بحران کاشکارہوگئی

120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے ورثاءپنشن کی رقم کےلئے رل گئے
اوستہ محمد (نامہ نگار)اوستہ محمد میونسپل کمیٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا۔رٹائر و فوت شدہ ملازمین کے ورثاءپنشن کی رقم کے لیئے رل گئے۔تین سے چار سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود لواحقین کو رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی۔سونے پے سوہاگہ ڈیلی ویجز کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کی جانب سے گذشتہ روز جانے ہونے والی ریلیز اونٹ کے منہ میں زیرہ کے متردف ہے۔میونسپل کمیٹی انتظامیہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشن کی رقم کی ادائیگی کیلئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔حکام بالا اس جانب فوری نوٹس لیں۔اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے میونسپل کمیٹی بلوچستان کے ملازمین تنخواہوں اور پنشن کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔میونسپل کمیٹی اوستہ محمد میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے چھوٹے ملازمین تنخواہوں سے محروم جبکہ فوت شدہ و رٹائر ملازمین گذشتہ کئی سالوں سے پنشن کی رقم کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔فوت شدہ ملازمین کی بیوہ پنشن کی رقم نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکل و پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ان کے گھروں میں فاقہ و تنگ دستی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور ن کے بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلو چستان نواب جام کمال وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی و چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فوت شدہ و رٹائر ملازمین کے ورثاءکو فی الفور پنشن کی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیںاور میونسپل کمیٹی کو درپیش مالی بحران کے خاتمے کیلئے فنڈز ریلز کیئے جائیں تا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین دور عذاب سے نجات حاصل کر سکیں۔

Comments are closed.