Khabardar E-News

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کاکام شروع کیاجائے،جمال شاہ کاکڑ

72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان مسلم لیگ ن زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گی ،زلزلہ متاثرین کے غم میں برابرکے شریک ہیں
اگر حکومت ڈینگی وائرس کاخاتمہ نہیں کرسکتے تو پھر ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں قدرتی آفات اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)زلزلے سے متاثرہ افراد کے بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائینگے اور جانی ومالی نقصان پردکھ کا اظہار کرتے ہیں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ڈینگی وائرس سے عوام کو نہیں بچا سکتے تو وہ ملک کو بیرونی خطرات سے کیسے بچائیں گے ڈینگی وائرس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثرہوئے ہیں وفاقی حکومت نے اب تک کوئی اقدامات نہیںاٹھائے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ہے کہ آزاد کشمیر میرپور خاص اور دیگر علاقوں میں ہونے والے زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہیں وفاقی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوںمیں ریلیف کا کام شروع کریں اور متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائے پاکستان مسلم لیگ(ن) اس غم میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب اور آزاد کشمیر کے کارکن فوری طور پرمتاثرہ علاقوں میں جا کر بحالی کا کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات نہیں اٹھاتے تو یہ حکومت عوام کو کیا ریلیف فراہم کرینگے حکومت کی ذمہ دای بنتی ہے کہ عوام جو اس وقت ڈینگی وائرس سے دوچار ہیں ان کے ساتھ تعاون کرے اگر حکومت ڈینگی وائرس کاخاتمہ نہیں کرسکتے تو پھر ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

Comments are closed.