Khabardar E-News

سبی کے مختلف علاقے پانی کی کمی کاشکارہیں،خالد حسین

70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موسم گرما ہو یا سرما سبی اللہ آباد کے عوام پانی کی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں
سبی(نامہ نگار) سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان خالد حسین نے کہا کہ پانی ہماری زندگی کا انتہائی اہم جزو اور بنیادی ضرورت ہے، موسم گرما ہو یا سرما سبی اللہ آباد کے عوام پانی کی بنیادی ضرورت سے محروم ہے ،سبی کے علاقے اللہ آباد سمیت شہر کے مختلف علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی کمی کا سامنا رہتا ہے ،ذمہ دارحکام سبی کے مختلف محلوں کو پینے کا پانی کی مستقل فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ سبی کے عوام کو پینے کے پانی میسر ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سبی کے مختلف محلے پانی کی عدم فراہمی سے دو چار ہیں عوام کو ایک تو پانی کی دستیابی کا مسلہ ہے اور دوسرا پانی کی سپلائی اسی دورانیہ میں کتھی جاتی ہے جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے انہون نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ سال بہت سے علاقوں میں نئی پائپ لائنز بچھائی گئی تھیں لیکن پھر بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ اس مسلے کے حل کے حوالے سے علاقے کے لوگوں نے احتجاج کے مختکف طریقے اپنائے نہیں کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلا انہوں نے مذید کہا کہ سبی کے عوام کو پانی کی آلودگی کا بھی سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ پرانی اور طبوسیدہ سپلائی لائنز ہیں جن سے نہ صرف پانی ضائع ہوتا ہے بلکہ نالیوں کا گندہ پانی پائپ لائنوں میں شامل ہو کر لوگوں کے گھروں پیں پہنچتا ہےاور متبادل سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہی آلودہ پانی پینے اور دیگر ضروریات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ سبی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوامی مسائل کی ہر فورم پر نشاندہی کی جائے اور حکام بالا کی توجہ مبذول کرائی جائے انہوں نے میڈیا کی توسط سے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ منررجہ بالا حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں کی ضروریات کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور علاقہ میں موجود تمام پرانی اور بوسیدہ سپلائی لائنوں کو بھی تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی یقینی ہو سکے

Comments are closed.