Khabardar E-News

ڈی سی عبداللہ کھوسہ اچانک ڈی ایچ کیواسپتال کوہلوپہنچ گئے

111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دور ہ کے موقع پراسپتال کے مختلف حصوں کاتفصیلی معائنہ بھی کیا
کوہلو(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ،ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ لیااور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل سنیں،ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے گزشتہ روزاچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ اور زیر علاج مریضوں کی عیادت و ان کے مسائل سنیں ،ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر وارڈز اور بیت الخلا کی صفائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی کمی و دیگر حل طلب مسائل کے حوالے سے انہیں تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ حل طلب مسائل کا جائزہ لے کر فوری طور پر حل کیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور تمام اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں،الٹراسا¶نڈ، ایکسرے و دیگر آلات کو عام آدمی کے استعمال میں لائے تاکہ عوام تمام سہولیات سے مستفید ہوسکے۔ اس موقع پر عوام نے ڈپٹی کمشنر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حاضر سروس ڈاکٹر ڈیوٹی کے اوقات میں پرائیویٹ الٹراسا¶نڈ کلینک میں بیٹھ کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.