Khabardar E-News

روڈ سیکٹرکی بہتری سے ہی علاقے میں ترقی آسکتی ہے،کریم لہڑی

66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلیک ٹاپ روڈز کے کام ہمیشہ معیار اور کوالٹی کے مطابق ہوئے ہیں
تمبو(نامہ نگار) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے رہنما حاجی کریم لہڑی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں نصیرآباد میں محکمہ بی اینڈآر ون میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی اسیکمات کے ٹینڈر شفاف طریقے سے ایکسین بی اینڈ ار ون سردارزادہ فاروق ترین اور کمیٹی کے ممبران کی نگرانی میں منقعد ہوئے جس میں نصیرآباد سمیت مخلتف علاقوں سے آنے والے ٹھیکیداروں نے حصہ لیا تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھکر ٹینڈرز کرائے گئے صاف شفاف احسن طریقے سے ہونے والے ٹینڈرز میں ٹھیکیداروں نے بھرپور شرکت کرکے اطیمان کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں ٹھیکیدار برادری کا ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے محکمہ بی اینڈ آر کی نگرانی میں بلیک ٹاپ روڈز کے کام ہمیشہ معیار اور کوالٹی کے مطابق ہوئے ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کا معیار اچھی اور بہتر ہو تاکہ دیرپا کاموں کی تکمیل سے علاقے کے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو انہوں نے کہاکہ روڈ سیکٹر سے ہی علاقے میں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے جس کے لیے صوبائی مشیرتعیلم حاجی محمد خان لہڑی اور پارلیمانی سیکرٹری بی ڈی اے میرسکندر خان عمرانی بھرپور کوشش کررہے ہیں ان کی فنڈز سے گزشتہ دنوں روڈز کی تعیرات کے لیے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز اوپن کئے گئے ان ترقیاتی اسیکمات کی وجہ سے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ فارم ٹو مارکیٹ کے حوالے سے بھی بروقت فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ واویلا کرنے والے علاقے کی تعمیروترقی سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں مگر نصیرآباد کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے مسائل کےحل اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments are closed.