Khabardar E-News

قلات میں پرائس کنٹرول کمیٹی ایکشن میں آگئی

164

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کاروائی کے دوران پان پراگ ،گٹکا،چھالیہ اور دیگر سامان برآمدکرلیا
قلات(نامہ نگار)قلات میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دکانوں کی چیکنگ و کارروائی، ہزاروں روپے کے پان پراگ، گھٹکا ،چھالیہ اور ڈیٹ ایکسپائر اشیا خورد و نوش ،کیک، مشروبات ،شیمپو،پاپڑ و دیگر اشیا برآمد، دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ اور میر محمد ایوب مری کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار قلات محمد بلوچ نے لائن آفیسر جان محمد لانگو، نائب رسالدار محمد رمضان، ریڈر اے سی قلات ثنا اللہ محمد حسنی کے ہمراہ قلات بازار سمیت شہر کے مختلف ایریاز کے دکانوں اور نیشنل ہائی وے روڈ کے ہوٹلوں اور دکانوں کا دورہ، ہوٹلوں کے کھانوں کے معیار اور صفائی چیک کی۔ اور تندوروں میں روٹی کے وزن کو چیک کیا۔جبکہ پرچون کی متعدد دکانوں میں چیکنگ کے دوران پان پراگ اور جے ایم و دیگر نشہ آور چھالیہ اور گھٹکے سمیت ڈیٹ ایکسپائر اشیا خورد و نوش اور مشروبات برآمد کرکے ان اشیا کو قبضے میں لے کر انہیں جرمانہ کیا گیا اور انہیں وارننگ دی کہ نشہ آور اشیا جن کی فروخت پر پابندی عائد ہے،جنمیں پان پراگ گھٹکا اور دیگر نشہ آور چھالیہ شامل ہیں۔ نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں، یہ صحت کیلئے مضر اور کینسر جیسے بیماریوں کا باعث ہے۔ اگر آئندہ کورہ نشہ آور اشیا یا ڈیٹ ایکسپائر اشیا برآمد ہوا تو متعلقہ دکاندار کیخلاف سخت کارروائی کرکے بھاری جرمانہ اور اسکے دکان کو سیل کیا جائیگی۔اس موقع پر تحصیلدار محمد بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی دکاندار سرکاری نرخنامے پر عملدر آمد یقینی بنائے خلاف ورزی والوں کو کسی صورت معاف نہیں۔کیا جائیگا۔عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران اگر کسی دکان سے ڈیٹ ایکسپائر اشیا، یا پان پراگ، جے ایم یا دیگر غیر معیاری اشیا برآمد ہوا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قبضے میں لی گئی پان پراگ جے ایم و دیگر ممنوعہ برآمد شدہ چیزوں کو میڈیا کے سامنے تلف کیا جائیگا۔

Comments are closed.