Khabardar E-News

پاکستان سری لنکا کی ون ڈے کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

176

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسٹیڈیم کے اطراف میں سارھے 3 ہزار پولیس کے اہلکار و افسران تعینات کئے جائینگے
کراچی (این این آئی)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے میں پاکستان سری لنکا کی ون ڈے کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں سارھے 3 ہزار پولیس کے اہلکار و افسران تعینات کئے جائیں گے، جن میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ، سندھ ریزروو پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اسپیشل برآنچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار و افسران شامل ہیں۔غلام اظفر مہیسر کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی اندرونی سکیورٹی رینجرز کے پاس ہوگی، اسٹیڈیم کے پاس موجود تمام بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات کئے جائیں گے جبکہ اطراف کے علاقوں مکمل طور پر سیل رہیں گے۔ ٹیموں کے روٹ کی سکیورٹی مکمل طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی لی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے 4 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جن میں غریب نواز گرائونڈ، ایکسپو سینٹر، اردو یونیورسٹی گرائونڈ، اور رانا لیاقت علی کالج شامل ہیں۔شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈ یم پہنچانے کیلئے شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے،میچ کے اوقات دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے جبکہ شائقین کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب ٹریفک پولیس حکام کے 2 ہزار سے زائد اہلکا ر بھی سیریز کے دوران تعینات رہیں گے۔

Comments are closed.