Khabardar E-News

امریکی شہرہیوسٹن میں مودی مخالف تاریخ ساز مظاہرہ

160

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداریہ
امریکی شہرہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ، مظاہرین کے ’’گومودی گو ‘‘ کے فلک شگاف نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں گزشتہ روز این آر جی اسٹیڈیم جہاں بھارتی وزیر اعظم جلسے سے خطاب کررہے تھے کے باہر ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مقامی افراد کے علاوہ کشمیریوں ، سکھوں اور بھارتی مسلمانوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ امریکہ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگوںکی بڑی تعداد مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچی تھی ۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف فلک شگاف نعر ے لگائے نعرے بلند کرتے مظاہرین کا کہناتھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے ذریعے امریکیوں کو بتائیں گے کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بھارتی فاشزم کے خلاف جمع ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے شرٹس اورکیپس پہنے ہوئے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے بلاشبہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جس تیزی کے ساتھ جاری ہیں اسی تیزی کے ساتھ دنیا بھرمیں مودی سرکار کے خلاف بھی احتجاج زور پکڑتاجارہاہے بھارتی وزیر اعظم مودی کی ہوسٹن آمد کے موقع پر کشمیریوں بھارتی مسلمانوں اورسکھ برادری کے تاریخ سازاحتجاج نے پوری دنیا پر آج واضح کردیاکہ اب مودی سرکار کے وحشیانہ مظالم کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گامظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کوکشمیریوں کاقاتل قراردیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بندکرائے جائیں اور وہاں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری لاک ڈائون فوری ختم کرایاجائے بلاشبہ دنیا بھرمیں خصوصاً امریکہ میں بھارتی سرکار کے خلاف جس طرح احتجاجی مظاہروں میں تیزی آئی ہے اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی احتجاجی مظاہروں میں شرکت کےلئے امریکہ کے دیگر شہروں سے بھی لوگوں نے ہیوسٹن پہنچ کربھارتی سرکار کے خلاف اپنابھرپور احتجاج ریکارڈ کرایابلاشبہ ستائیس ستمبرکووزیراعظم عمران خان کاجنرل اسمبلی سے خطاب انتہائی اہمیت کاحامل ہوگااور کشمیریوں سمیت پوری دنیا کی نظریں اس اہم خطاب پر لگی ہوئی ہیں دوسری جانب آج وزیر اعظم عمران خان اورٹرمپ کے درمیان ملاقات کوبھی انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیاجارہاہے ملاقات سے پہلے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے صدر ٹرمپ کااہم پیغام وزیر اعظم عمران خان کوپہنچایاجو کہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی آج کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی جاسکے گی۔

Comments are closed.