کوئٹہ ( خبردار نیوز) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں دو لیویز
اہلکار جان بحق ہوے ہیں فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں مال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز سپاہی رحمت اللہ کی جان
لے لی
جبکہ دوسراواقعہ کلی احمد شاہ خان میں پیش آیا جہان لیویزاہلکار سمیع اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا
واقعہ کے بعد تحقیقات کا عمل جاری ہے –
ایس پی چمن نعیم اچکزئی کے مطابق ان واقعات کا مختلف پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے
جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چمن شہر اور اطراف کی ناکہ بندی کردی گئی ہے
تاہم لیویز رسالدار میجرجہانگیرخان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ دہشت گردی کے واقعات معلوم ہورہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جارہےہیں
Comments are closed.