اسلام آ باد( خبردارڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری افسران کوبغاوت پر اکسانے کے
کیس میں فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخرکردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری کے کیس کی
سماعت کی ، فوادچوہدری کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے،
عدالت میں فواد چودھری نے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے فواد
چوہدری کے خلاف کیس میں فرد جرم عائدکرنے کی نئی تاریخ 7 جولائی مقرر کردی۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری کو ہفتے کے روز سیشن عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھاتھا، فواد چوہدری
پر فردجرم عائد ہونا تھی۔ واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا
گیا تھا،
یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.