کوئٹہ 24 مئی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مختلف اضلاع کے نمائندوں سے موصول ہونے
والی اطلاعات اور شکایات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
اور کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف محکموں بالخصوص کئی سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ
کرام اپنی جاہ تعیناتی پر باقاعدگی سے ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں.
ٹیچرز کی عدم موجودگی اور غفلت کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے اگر یہی سلسلہ
جاری رہا تو اسٹوڈنٹس کا روشن مستقبل بھی کئی خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف خان کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد
سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم تمام اساتذہ کرام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی تعاون کر رہے
ہیں.
شروعات سے تعلیم ، صحت اور امن وامان پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے. اس ضمن تعلیم اور
صحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی.
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں ٹیچرز کو ڈیوٹی کے مقام پر موجودگی اور فعالیت کو
یقینی بنائیں
کیونکہ چند افراد کی خاطر ہم صوبے بھر کے طلباء اور طالبات کے مستقبل کو برباد نہیں کر
سکتے.
گورنر بلوچستان نے تمام سیاسی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بلاتفریق تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے
اپنے حصے کا کردار ادا کر دیں.
Comments are closed.