Khabardar E-News

عیدالفطر: طالبان نے افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل: افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے تین دن تک افغانستان کی حکومت اور فوجیوں پر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔

واضح رہے کہ دیگر کئی ممالک کی طرح افغانستان میں بھی آج عیدالفطر کا پہلا دن ہے یعنی یہ جنگ بندی منگل 26 مئی تک جاری رہے گی۔

اگرچہ بعض سیاسی مبصرین کو امید ہے کہ یہ جنگ بندی مزید لمبے عرصے تک جاری رہ سکتی ہے لیکن بی بی سی کے مطابق، اسی طرح کی ایک جنگ بندی کا اعلان 2018 میں عیدالفطر کے موقع پر کیا گیا تھا لیکن اس کی مدت نہیں بڑھائی گئی۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دشمنوں کے خلاف کہیں پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا لیکن اگر ’’آپ (طالبان) پر کسی دشمن نے حملہ کردیا تو آپ اپنا دفاع کیجیے۔‘‘   

Comments are closed.