Khabardar E-News

رکھنی میں ٹورسٹ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی

252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان ( حیات خان کھتران ) رکنی چھپر کے علاقے سے ٹورسٹ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی

گئی کل افطاری سے قبل چھپر کے مقام پر ایک ٹورسٹ سے بندوق کی نوک پر زبردستی ہیوی بائی چھین لی

گئی تھی

جس پر ڈپٹی کمشنر بارکھان فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے لیویز فورس تونسہ روڈ

چھپر انچارج دفعدار میر شاہ زمان کھیتران اور اس کی ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کسی

بھی صورت میں برآمد کی جائے.

بارکھان رکنی کے علاقہ چھپر سے ٹورسٹ سے چھینی گئی ہیوی بائیک برآمد کر لی گئی جبکہ لیویز فورس

چھپر کی انتھک محنت کے بعد آج سحری کے وقت تغاؤ روڈ کے پہاڑی علاقے سے موٹر سائیکل برآمد کر لیا.

لیویز فورس کی جانب سے چوروں پر فائرنگ کی گئی. جبکہ چور رات کی تاریکی اور پہاڑی سلسلے کا فائدہ

اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے . واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ٹورسٹ جس کا نام عنایت اللہ ولد

بسم اللہ خلجی تھا جس کا تعلق کوئٹہ سے تھا.

جوکہ کوہ سلیمان تھوخ میں بشمانیوں کے پاس مہمانوازی کی غرض سے جا رہا تھا

ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر اور جمعیدار میر شاہ زمان کھیتران اور انکی ٹیم کی محنت رنگ لے آئی اور

ایک ٹورسٹ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اسے برآمد کرکے دے دی گئی

Comments are closed.