ملتان / پاکپتن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلیے مارچ میں میدان لگائے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ بہتر ہے حکمران مارچ سے پہلے ہی خود استعفیٰ دے کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر لولی پوپ دے رہی ہے غریب عوام پر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا ایک اور باب گرنے والا ہے۔بجلی گیس بم بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹے چینی کے اصل چور اور ڈاکو حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں ان کو کب بے نقاب کیا جائیگا اور سزا ملے گی ۔کمیٹیاں بنا کرعوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو مارچ کے پہلے ہفتے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دے کر کریں گے۔
Comments are closed.