Khabardar E-News

اسمبلی کے اندر تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی: مراد علی شاہ

77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیہون: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی۔

بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو  میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ اتحادی اورپی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں، کراچی کے ارکان قومی اسمبلی بھی اپنی پارٹی سے ناراض ہیں، لگتا ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی، مہنگائی کے طوفان کے نیچے ملک کے عوام پسے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت ناکام ہوچکی اور عوام کوکوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ساری جماعتوں سے مشورہ کرکے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، یہ 6 ماہ میں چلی جائےگی۔

Comments are closed.