Khabardar E-News

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14کروڑ 74لاکھ ڈالر کا اضافہ

167

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 14کروڑ 74لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 17جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18ارب 27کروڑ10لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا سرکاری ذخائر 11ارب 73کروڑ 15لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 53کروڑ 95لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Comments are closed.