Khabardar E-News

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر عمران خان کا حکم قبول ہے، پی ٹی آئی ناراض گروپ

207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے ، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے ، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا ، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑیگا ۔

Comments are closed.