Khabardar E-News

ماہرہ خان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئیں ، اداکارہ میرا

200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے خود کو ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں میرے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر شوبز میں لوگوں کے رویے اورماہرہ خان کی مقبولیت پر کھل کر گفتگو کی۔ میرا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا انہیں لگتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے،ہر لابی  ماہرہ کو سپورٹ کرتی ہے، میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں لیکن میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے۔

فلم کا میڈیم ہو یا ٹی وی کا ہر جگہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ میرا نے ماہرہ خان کو اپنا ہم عمر قرار دیتے ہوئے کہا ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنیں جب کہ میں بچپن سے کام کررہی ہوں، میری اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

میرا نےمزید کہا ماہرہ خان میں ٹیلنٹ نہیں ہے، وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئیں جب کہ میں اپنی اداکاری اور فلموں کی وجہ مشہور ہوئی ہوں۔ اپنے کریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار کام کا آغاز کیا اور9 سال کی عمر میں پہلے کمرشل اور11 سال کی عمر میں پہلی فلم ’’کانٹا‘‘ میں کام کیا۔

میرا نے اپنی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میری اور کیپٹن نوید کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ میرا اور نوید کا چہرہ کمپیوٹر کے ذریعے استعمال ہوا۔ دوسرا عتیق کے ساتھ میرا اسکینڈل بنایا گیا، یہ دونوں ایسے اسکینڈلز تھے جنہوں نے مجھے مایوس کیا کیونکہ ان دونوں اسکینڈلز میں بالکل بھی حقیقت نہیں تھی۔

مستقبل کے حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس سال ’’میرا فلم اینڈ میڈیا ہاﺅس‘‘ کے بینر تلے ایک فلم ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ میوزک پر بھی کام کر رہی ہیں تاہم کاسٹ فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔

Comments are closed.