Khabardar E-News

سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کےلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ نثار درانی ممبر سندھ اور شاہ محمود جتوئی رکن بلوچستان ہوں گے۔

الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریگا اور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

Comments are closed.