
رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پسنی فش ہاربر جےٹی پر خرچ کی جانے والی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، یہ مطالبہ انہوں نے جمعرات کو پارلیمانی کمےٹی برائے سی پیک کے دورہ پسنی کے موقع پر کیا، پارلیمانی کمےٹی نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ماہیگیروں کے مسائل سنے اور فی الفور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ پسنی فش ہاربر جیٹی پر جو پیسے خرچ کئے گئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں ،پسنی فش ہاربر بحالی کے سلسلے میں جو پیسے بچے ہوئے ہیں اسکی بحالی پر خرچ ہونی چائیے ۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے پارلیمانی کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف فورمز پر کنسلٹینسی کیلئے ہائرلینڈ کمپنی کامشورہ دیا لیکن اس پ پیش رفت نہیں ہوئی ، گزشتہ کئی دہائیوں سے پسنی فش ہاربرجیٹی کی فعالی کے حوالے سے کئی دروازے کھٹکھٹائے ہیں آج بحثیت نمائندہ ماہی گیروں کے سامنے پارلیمانی کمیٹی سے ریکوسٹ کرتے ہیں کہ وہ وفاق میں پسنی فش ہاربر جیٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرے
Comments are closed.