Khabardar E-News

جام خاندان کی اس صوبے کی سیاست میں ایک تاریخ ہے‘ کر یم نوشروانی

90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئرنائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی شرافت و دیانتداری اور ملک سے وفاداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ جام خاندان کی اس صوبے کی سیاست میں ایک تاریخ ہے اور اس خاندان کی صوبے کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اپوزیشن کا اُن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا پروپیگنڈہ ہوائی فائر کے سوا کچھ بھی نہیں جہاں تک تعلق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کا ہے تو میری اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والد اور جام کمال کے والد کے درمیان پرانی دوستی کو ملحوظ خاطر رکھیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سیاسی جدوجہد کی ہے ۔ اُمید ہے کہ عبدالقدوس بزنجو جام اور بزنجو خاندان کے اس دیرینہ تعلق و دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ن صرف وزیراعلیٰ جام کمال کے ہاتھ مضبوط کریں گے بلکہ پارٹی کو بھی فعال و منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ یہ بات اُنہوں نے کوءٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو اُس وقت کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح نے جام ;200;ف لسبیلہ جام غلام محمد اور نواب ;200;ف خاران نواب حبیب ا;203; نوشیروانی کو بلا کر پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی بلوچستان میں اس وقت چار اسٹیٹس تھے اور سب سے پہلے جام ;200;ف لسبیلہ اور نواب ;200;ف خاران نے اُن کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں شمولیت اختیار کی یہ تاریخ کا حصہ ہے اُس وقت سے لے کر ;200;ج تک جام خاندان نے اس ملک کے ساتھ اپنی وفاداری نبھائی اور اور ہر ممکن قربانی دی جسے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس جام خاندان کے فرزند جام کمال ;200;ج بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہیں جو کہ ایماندار اور شریف انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مخلص شخصیت کے مالک ہیں جو صوبے کے تمام اضلاع کو اپنا ضلع سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپوزیشن سمیت اُن سیاسی لوگوں کو بھی جو کہ2018ء کے الیکشن میں ہار گئے تھے کا بھی خیال رکھتے ہوئے انہیں فنڈز دے کراُن کی حوصلہ افزائی کی اور یکساں طور پر علاقوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے لیکن ;200;ج وہی اپوزیشن ارکان وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف پروپیگنڈہ اور انہیں کمزور ظاہر کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے اپوزیشن جو اس سے پہلے گذشتہ ادوار میں تھال میں کھایا کرتی تھی اب اسے پلیٹ میں ہی گزارہ کرنا پڑے گا اور میری وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے یہ گزارش ہے کہ اب وہ اپوزیشن کو اُس طرح سے ڈیل نہ کریں جس طرح سے وہ گذشتہ پونے دو سال سے کرتے چلے ;200;رہے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اپوزیشن کو ترقی کے اس عمل میں یکساں فنڈز دے کر شاید قصور کیا ہے کہ ;200;ج اپوزیشن ان کے خلاف کھڑی ہورہی ہے اور انہیں کمزور سمجھ رہی ہے ۔ لیکن میں اپوزیشن کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی شرافت ، دیانتداری اور ملک سے وفاداری کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے وہ ایک مضبوط وزیراعلیٰ ہیں اور ان کی پشت پر پوری جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کھڑی

Comments are closed.