Khabardar E-News

ہمارے بچے امن ، تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں اے این پی

47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءوں نے کہا ہے کہ وسائل سے مالا مال سرزمین کے باشندوں کا غربت اور پسماندگی کی زندگی جینا بہت بڑا المیہ ہے وسائل پرا ختیار ملنے تک عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی نہیں آسکتی ، پشتونوں کو اپنے سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے فخرا فغان باچاخان کے افکار سے رجوع کرنا ہوگا پشتونوں کے مسائل کا حل اتحاد اور اتفاق میں پوشیدہ ہے ، ہمارے بچے امن ، تعلیم اور روزگار چاہتے ہیں ، پشتونوں کے قومی ، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لئے حضرت باچاخان اور خان عبدالولی خان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ، منظم اور فعال تنظیم قوموں کی خوشحالی میں اہم کردار اداکرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، سردار ہدایت اللہ ترین ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ، ملک ظریف ترین ، کامران ترین ، ملک شکور ، سیدیوسف شاہ باز خان اور دیگر مقررین نے گزشتہ روز ہرنائی ، سپین تنگی کلی کوٹ علی خان ، سپین تنگی کلی زبرول میں ورکرز کنونشن اور پارٹی ذمہ داران سے خطاب و بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں عروج و زوال اور نشیب و فراز آتے رہتے ہیں لیکن دنیا انہی اقوام کو یاد رکھتی ہے جو اپنی رہبر شخصیات کو یاد رکھتی اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیں فخرا فغان باچاخان نہ صرف خطے کے اہم ترین سیاسی رہنماء تھے بلکہ وہ عالمی سطح پر انتہائی اہم اور ہر دلعزیز رہنماءوں میں سے ایک تھے جنہو ں نے زندگی بھر تحریک کا درس دیا پشتونوں کو جدید اور منظم سیاسی تنظیم سے آشنا کیا اور انہیں اپنے دور کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت دلانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کیاجبکہ فخر افغان باچاخان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رہبر تحریک خان عبدالولی خان نے بھی پشتونوں کے لئے لازوال قربانیاں دیں بزرگوں اور اکابرین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جن کی بدولت آج ہ میں سیاسی اور سماجی شعور حاصل ہوا ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد ، اتفا ق اور بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے باچاخان کے افکار پر عمل کریں اور اپنے قومی قافلے سے جڑے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فخر افغان باچاخان کی 32ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 14ویں برسی کی مناسبت سے آج ہرنائی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے مرکزی و صوبائی قائدین کے ساتھ ساتھ پارٹی کے صوبہ پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان بھی خصوصی خطاب کریں گے کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

Comments are closed.