Khabardar E-News

وزیراعلیٰ بلوچستان ہمارے قائد ایوان ہے جو بھی قلمدان کا فیصلہ کرینگے مجھے قبول ہے سردار یار محمد رند

120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہمارے قائد ایوان ہے جو بھی قلمدان کا فیصلہ کرینگے مجھے قبول ہے پاکستان تحریک انصاف کی وژن کے مطابق تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گورنر ہاءو س میں حلف برادری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان مل رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہمارے قائد ایوان ہے جو بھی جس وزارت کا فیصلہ کرینگے مجھے قبول ہے البتہ مجھے محکمہ تعلیم دیا گیا میں یقینی طور پر اپنے پاکستان تحریک انصاف کا تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی مکمل سپورٹ میرے ساتھ ہے میں بڑی بات نہیں کرنا چا ہتا اگر مجھے موقع ملا تو ایک سال کے عرصے میں تعلیم کے میدان بلوچستان سب سے آگے ہو گا تعلیم تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے محکمہ تعلیم کا ٹاسک دیا تو بہتر انداز سے چلاءونگا ۔

Comments are closed.