Khabardar E-News

ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتیں سلیم کو سہ

71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر ریونیو میرسلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبے کی ترقی وخوشحالی کے مشن کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں صوبائی حکومت مستحکم ہے اور اسے غیر مستحکم بنانے والے خام خیالی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کیخلاف عوامی حمایت سے محروم بعض عناصر روز اول سے سر گرم ہیں ایسے عناصر کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا صوبائی حکومت نے گڈ گورننس کے مشن کے تحت پی ایس ڈی پی کے ذریعے پہلی مرتبہ ترقیاتی عمل کو شفاف بنا کر تاریخ رقم کی ہے اورایسے تاریخی ترقیاتی عمل بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہاہے اس لئے بے جا پروپیگنڈوں کا سہارا لے کر اپنے لئے خود جگ ہنسائی کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ایک اہم عہدے پر براجمان شخص کی جانب سے وزیراعلیٰ کیخلاف زہر یلے پروپیگنڈہ اور غلط بیانی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی وجمہوری عمل میں اختلافات سے ماروا کردار کشی کرنے کا طر زعمل بو کھلاہٹ اور پاگل پن کی نشانی ہے غیر اخلاقی اور غیر سیاسی طرز عمل نے موصوف کی سیاسی وجماعتی تربیت کا پول کھول دیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے خلاف زہر اگلنے والے اس صوبے اور یہاں کے عوام کے دشمن ہیں جنہیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں بلوچستان میں جاری مثالی ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتیں ۔

Comments are closed.