Khabardar E-News

تحصيل تمبو کا نام غفور آباد رکھنا کسی صورت قبول نہیں، میر صادق عمرانی

131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ تحصيل تمبو کا نام تبدیل کرکے غفور آباد رکھنا کسی صورت قبول نہیں ہے
یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہی ہے اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے
میر صادق عمرانی نے کہا کہ ایک تاریخی نام کو تبدیل کرکے ایک نااہل شخص کے نام سے تحصیل کا نام منصوب کرنا زیادتی ہےاور جب بھی عوام کی رائے تبدیل کی گئی یہاں نفرتوں نے جنم لیا، جس کے باعث عوام کی رائے کی برعکس پالیسوں کو عوام قبول نہیں کریں گے،
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کی حالت روز بروز خرابی کی طرف جارہی ہے ایسی صورت میں نئی وجود میں آنیوالی حکومت سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن اس حکومت نے بھی عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھا ہے،
سابق صوبائی وزیر کے مطابق ہم اس طرح کے فیصلوں کو نہیں مانتے کیونکہ تحصيل تبو کا نام تبدیل کرنے سے حالات خراب ہونگے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اج کل ہر ادارے میں کرپشن عام ہے باالخصوص نصیر آباد کے ایم پی اے نے مبینہ طور پر ذاتی مقاصد کیلئے نااہل انتظامیہ تعینات کررکھی ہے،

Comments are closed.