کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کیپٹن (ر) شیر علی کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم سیلاچی کی نگرانی میں ٹریفک سارجنٹ رائے مہدی حسن نے اپنی ٹیم حوالدار سید نثار احمد لفٹر ڈرئیور استاد محمد رحیم و دیگرزعملے کے ہمراہ مسجد روڈ کوئٹہ میں ڈبل پارکنگ کابلی گاڑیوں ۔کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والے گاڑیوں کے خلاف کاروئی کی
جس پر دو موٹر سائیکلوں سمیت چار گاڑیوں کو 115 میں بند کر دیا جبکہ مختلف جرم میں 32 گاڑیوں کوچالان کردیا کیا
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم سیلاچی نے کہا کہ غیر قانونی اور قابلی گاڑیوں جبکہ کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ہماری کاروائی جاری ہے اور ایسی گاڑیوں کو 115 میں بند کر رہے ہیں اور ٹریفک رول اور ڈریونگ لائنس نہ رکھنے والے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی اور انھیں چالان کر رہے ہیں
انھوں نے کہا کہ ٹریفک رولز کا فالو کرنا سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی انھوں نے کہا کہ ڈبل پاکنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ڈبل پارکنگ کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے ہو رہے ہیں جس کے خلاف ہماری کاروائی جاری رہے گی
Next Post
Comments are closed.