کوئٹہ ( خبردار اسپورٹس ) دوسرا آل کوئٹہ شہید چئیرمین حسین علی یوسفی ووشو چیمپئین شپ زیر سرپرستی سید نادر شاہ کاظمی منعقد ہوا اس رنگا رنگ چیمپیئن شپ میں کل سات ٹیموں نے حصہ لیا
جس کے مہمان خاص ہزراہ قبیلے کی معزز شخصیت و ایچ ڈی پی کے مرکزی رہنما عزیز اللہ ہزارہ اور یونس رضوی و دیگرز تھے جبکہ ووشو چیمپئین شپ میں ساتوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار فائیٹ کا مظاہرہ کیا
اس موقع پر اختتامی اور تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خاص عزیز اللہ ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کی نشونما کے ساتھ معاشرتی برائیوں سے دور رکھتے ہیں اور موجود حکومت وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے احسن اقدامات کر رہے ہیں جس ہر ہمیں فخر ہے
انھوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھتے ہیں
اس موقع پر مہمان خاص عزیز اللہ ہزاراہ فائیٹ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیئے جبکہ میزبانی کے فرائض سید نادر کاظمی نے سرانجام دئے ۔
Prev Post
Comments are closed.