Khabardar E-News

نیب کے نام پر کرپٹ ملزمان اور سرکاری افسران کو جعلی فون کالز کا انکشاف

173

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) ڈی جی نیب کے نام پر کرپشن کیسز کے ملزمان اور سرکاری افسران کو جعلی فون کالز کا انکشاف، نیب کے انٹیلیجنس ونگ نے ملوث گروہ کی سرکوبی کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا، جعلی فون کالز کرنے والے شخص کو کسی بھی قسم کی معلومات نہ دی جائیں ،نہ ہی ایسی کالز کو آفیشل تصور کیا جائے،
چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق نیب کے کسی بھی کیس میں کوئی بھی افسر زاتی طور پر ملزمان یا افراد سے رابطے کا مجاز نہیں ہے، عوام الناس جعلساز عناصر کی کالز سے متعلق نیب افس کو فوری مطلع کریں، نیب بلوچستان
قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے عوام الناس بشمول سرکاری افسران اور مختلف زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نیب اپنے ضابطہ قانون کے مطابق ملزمان یا افراد کی پوچھ گچھ یا شنوائی کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے تحت دفتری اوقات کار میں تفتیش کرتا ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح کے افسر کی جانب سے زاتی نوعیت کا رابطہ یا  کال نہیں کی جاتی بلکہ قانونی طریقہ کار کے تحت سرکاری مراسلہ بھیجا جاتا ہے۔
نیب بلوچستان کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ جعل ساز نیٹ کالز کی مختلف آئی پیز سے ڈی جی نیب کے نام پر زیر تفتیش ملزمان یا متعلقین کو فون کررہے ہیں جو صریحا فراڈ اور جعل سازی ہے اس سے متعلق نیب نے اپنے انٹیلیجنس کو بھی متحرک کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی کارروائی کے لئے کہا گیا ہے
یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نیب نے عوام الناس اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان اور افراد کو خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی کال کرنے والے شخص کو کسی بھی قسم کی معلومات نہ دیں اور نہ ہی ایسی کالز کو آفیشل تصور کیا جائے بلکہ نیب کے کسی بھی افسر کے نام سے آنے والی کال سے متعلق فوری طور پر نیب آفس کو مطلع کریں
ترجمان کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق نیب کے کسی بھی کیس میں کوئی بھی افسر زاتی طور پر فون پر ملزمان یا افراد سے رابطے کا مجاز نہیں ہے اور پوچھ گچھ میں مطلوب کسی بھی شخص کو باقائدہ طور پر دفتر میں طلب کرکے جملہ تفتیشی عمل ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔

Comments are closed.