Khabardar E-News

گوادر :بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

23

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر( خبردار ڈیسک ) کسٹم حکام نےبڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا جیونی کے مقام پردو مختلف کارروائیوں میں زمین میں دفن بہترین قسم کی افیون اور ائس کرسٹل برامد کرلی –
اطلاع ملنے پر کسٹم کے عملے نے اس وقت چھاپہ جب منشیات کے اسمگلرز متعلقہ منشیات دوسرے فریق کے حوالے کر رہے تھے۔ اس دوران کسٹمز حکام کو دیکھ کر اسمگلروں نے بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ میں کسٹم کے ترجمان عطاء بڑیچ کے مطابق افیون کو پلاسٹک ڈراموں میں ڈال کر زمین دوز کی گئ تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور کاروائ جو ۔ کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کی گئی ہے جہاں سے 300 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برامد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چرس ھینو ٹرالر میں ڈرائیور کے کیبن میں چھپا ئی گئی تھی۔ تینوں کاروائیوں میں برامد شدہ منشیات کی قیمت تقریبا 38 کروڑ روپے کی بنتی ہے جس کےبعد
ایف آئی ار درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز طارق ہدا کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گئ ہے۔ اس سے کچھ عرصہ پہلے بھی اسی روٹ پر کسٹمز نے ہزاروں کلو گرام چرس برامد کی ہے۔ کاروائ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلیکٹر کسٹمز گوادر جاوید چودھری کی ترتیب دی گئ عملے نے کی۔

Comments are closed.