بدقسمت مسافرکوچ اسکردوسے راولپنڈی جارہی تھی کہ بابوسرٹاپ کے قریب تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیورسےبے قابوہوکرپہاڑ سے جاٹکرائی حادثہ میں 15مسافرشدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کوآرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچادیاگیاجہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا، آئی ایس پی آر
دیامر(این این آئی)سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ بابوسر ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑ سے ٹکرا گئی۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے،حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ،12 مسافر شدید زخمی ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر کے ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔دیامر پولیس ترجمان محمد وکیل کے مطابق نجی کمپنی کی مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی کی جانب جارہی تھی کہ اسے بابوسر پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے عہدیدار راجہ اشفاق کے مطابق واقعہ میں زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق اسکردو بلتستان سے تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے ،26 افراد کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔آخری اطلاعات کے مطابق بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری تھا
Comments are closed.