(کشمیریوں ،سکھوںاوربھارتی مسلمانوں کی بھی شرکت ،مودی کشمیریوں کاقاتل قرار)
وزیر اعظم عمرا ن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات (آج)ہوگی،ترک صدر سے بھی ملاقات ہوگی ،چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں،
مریکہ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگوںکی بڑی تعداد مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچی تھی ۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف فلک شگاف نعر ے لگائے،خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے جہاں وہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام سے متعلق کانفرس سے خطاب کریں گے،امریکا میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز سے ملاقات بھی اسی روز شیڈول ہے
ہیوسٹن( آن لائن )امریکی شہرہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ، مظاہرین کے ’’گومودی گو ‘‘ کے فلک شگاف نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں گزشتہ روز این آر جی اسٹیڈیم جہاں بھارتی وزیر اعظم جلسے سے خطاب کررہے تھے کے باہر ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مقامی افراد کے علاوہ کشمیریوں ، سکھوں اور بھارتی مسلمانوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ امریکہ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگوںکی بڑی تعداد مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچی تھی ۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف فلک شگاف نعر ے لگائے نعرے بلند کرتے مظاہرین کا کہناتھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے ذریعے امریکیوں کو بتائیں گے کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بھارتی فاشزم کے خلاف جمع ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے شرٹس اورکیپس پہنے ہوئے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مطاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے بینرز پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ اور بھارت دہشت گردی اور مودی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ بینرز پر نازی مودی کے نعرے بھی درج تھے۔ کئی شرکاء نے آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگ رہے تھےعلاوہ اذیں وزیر اعظم عمرا ن خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیا ن ملاقات (آج )پیر کو ہوگی جس میں پاکستانی وزیر اعظم ڈونلڈ ٹر مپ پر افغان مذاکراتی عمل بحال کر نے پر زور دینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان (آج)23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،جس میں پاکستانی وزیر اعظم امریکی صدر پر زور دینگے کہ وہ افغان مذاکراتی عمل بحال کریں ۔ ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو ہی وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوگی ۔ پیر کو ہی عمران خان کونسل آف فارن ریلیشن سے خطاب بھی کریں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے۔عمران خان 24 ستمبر کو ہی امریکی صدر ٹرمپ اور اْن کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے جہاں وہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام سے متعلق کانفرس سے خطاب کریں گے،امریکا میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز سے ملاقات بھی اسی روز شیڈول ہے۔26 ستمبر کو وزیر اعظم کی سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوگی، جبکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں فنانس سے متعلق اجلاس میں شریک بھی ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرا ئے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے ، ان کی ترک صدر طیب اردوان اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں
Comments are closed.