وفاقی حکومت نے معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیاہےملک پربدترین حکومت مسلط ہے ،اکتوبر میں ہرصورت اسلام آباد میں آزادی مارچ کرینگے
ملک کےآئین میں کسی بھی صورت ترمیم نہیں ہونے دینگے ،موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیرکاسود اکردیاہے،
حب (اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور موجودہ حکمرانوں کی سلیکٹڈ حکومت ملک کی بدترین حکومت ہے انہوں نے کہا کہ25جولائی 2018ء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت ان لوگوں کے ہاتھ میں سونپی گئی جو کسی اور کے اشاروں پرچلتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ72سالوں سے پاکستان کیساتھ ظلم ہورہا ہے عوام کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا افضل الرحمن نے موجودہ حکومت کے خلا ف ملین مارچ کے بعد اکتو بر میں آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ اکتو بر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ کریں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے زیر اہتمام ختم نبوت ویکجہتی کشمیر کانفرنس کے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو72سالوں سے ظلم ہورہے ہیں پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے ایسے پسماندہ اضلاع ہیں جن میں آج بھی عوام بنیادی سہولیات پانی ، بجلی گیس کے نعمتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف حکومت میں آکر کرپشن کو پروان دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قادیانیو ں کو پاکستان کے آئین میں کافر قرار دیا گیا ہے لیکن موجود ہ حکومت اس آئین میں ترمیم کررہی ہے جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیئے گے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی موجودہ حکومت نے ناموس رسالت ﷺ کے توہین کرنے والی خاتوں کو رہا کر اپنے آقائوں کو خوش کیا ہے لیکن اب جے یو آئی ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی گے اور آئین میں ترمیم کرنے نہیں دیئے گے انہوں نے کہا کہ موجود ہ زویر اعظم عمران خان اپنے آقا ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے کشمیر کا سودا کردیا ہے اور کشمیریوں پر گزشتہ ایک ماہ سے ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ جارہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کا ساتھ دیا تھااور ہمیشہ دیتے رہے گے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے الیکشن نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ہمارے جیتے ہوئے امید وار وں کے ووٹ چوری کرکے اپنے من پسند لوگوں کو کامیاب کروایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے لیکن موجودہ حکومت نے کشمیر کا سوداکرکے کشمیریوں کو72سالہ قربانیوں کو دفن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کچھ لوگ یہودی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور آئین پاکستان میں اپنے پسند کا آئین لانا چاہتے ہیں لیکن ان یہودی ایجنڈ وں کے کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگاانہوں نے کہا کہ73کے آئین کا شق ہے قادیانیاں غیر مسلم اقلیت ہے اور تمام سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ نے منتفقہ طور پر فیصلہ کرلیا اور موجود ہ حکومت اس آئین کو بھی نہیں مان رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے موجودہ حکومت کی کرپٹ پالیسیوں کے خلاف تمام سیا سی جماعتوں کے قائدین کو اکٹھاکیا اور موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج تحریک چلانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اکتو بر کے ماہ میں اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے اور اگر ہمارے آزادی مارچ کو ریاستی اور سیکورٹی فورسز کے روکنے کی کوشش کی تو ہم ان سے اپیل کرتے ہیکہ آپ لوگ بھی پاکستان کی بقا وسلامتی کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور ایسے نااہل حکومت کو ختم کرانے میں عوام کا ساتھ دیں جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لسبیلہ کی تاریخ میں جے یو آئی کا کامیاب جلسہ عام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جے یوآ ئی یونٹ سے لیکر ضلع اور ضلع سے لیکر صوبہ اور صوبے سے مرکز تک متحرک ہوجائے اور آزادی مارچ مین شرکت کیلئے تیار ہوجائے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سلیکٹڈ حکومت ان سازشوں میں مصروف ہیں کہ اس آئین میں ترمیم کررہے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور دوسری جانب موجودہ کرپٹ حکومت اسرائیل کیساتھ دوستی کرنے جاررہا ہے جو ہمیں قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا سودا ہونے نہیں دیں گے 72سالوں کی قربانیوں کو ختم کردیا ہے اور امریکا اپنے مفاد کیلئے پاک بھارت تعلقات خراب کرنے کی سازش میں ملوث ہیں امریکا اپنے مفادات کی اختیار کشمیریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگے اور انہ اسرائیل سے دوستی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے اور ملک کی معشیت کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیںجلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی ، جمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعقوب ساسولی ، جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کے صدر شاہ محمد صدیقی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد یوسف سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا اور موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف منتقفہ طور پر قرارداد پیش کی گئی تو تمام علماء کرام نے منظور کردی
Comments are closed.